اپر چترال میں جشن ازادی جوش و جذبہ اور عقیدت و اخترام سے منائی گئی

اپر چترال( جمشیداحمد) ملک بھر کی طرح اپر چترال میں بھی جشن ازادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریبات جوش و جذبہ عقیدت و اخترام سے منائی گئی اس مناسبت سے اپر کے مختلف سکولوں اور کالجوں میں جشن ازادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب حسن البناء ماڈل ہائی سکول وریجون موڑکھو میں منقعد ہوئی جس کی صدارت سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایس ڈی پی اوسرکل موڑکھو تورکھو سید مولائی شاہ تھے پرچم کشائی کی سکول کے طلبا محمد ارسلان بیگ اور ان کے ساتھیوں کی سلامی کا دستہ پرچم کی سلامی پیش کی ۔پرچم کشائی کے بعد تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام سے کیا گیا.منعقدہ تقریب میں سکول کے طلباو طالبات معتبرات علاقہ اور زندگی کی مختلف شغبوں سے تعلق رکھنے والےافراد نے شرکت کی
سکول کے طلبا اور طالبات ہنزیلہ حمد باری تعالی افاف الرحمن نعت رسول مقبول مبشرہ اور ساتھی ای سی کلاس کے حلیمہ اور ساتھی ملی نعمہ پیش کیے اس کے علاوہ وصف اللہ عرشمان اللہ محمد اوزیر ایمن شہزادی نے تقاریر پیش کی۔ تحریک ازادی میں مسلمانوں کی قربانیوں اور ازادی جدوجھد کو خراج تحسیں پیش کی گئیں.
دیگر مقرریں میں چیرمین وی سی گہت وریجون عبدالرفیع مولانا غلام اللہ ڈاکٹر نعیم اللہ نے خطاب کیے۔۔سکول لہذا کے پرنسپل بشیر اللہ نے شرکا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.تقریب کے مہمان خصوصی ایس ڈی پی او سرکل موڑکھوتورکھو سید مولائی شاہ نے خظاب کیا منعقدہ تقریب کی تعریف کی ازادی کی حصول کے لیے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا.صدرے محفل سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب خان نے کی صدارتی خطبہ پیش کیا منعقدہ تقریب کی تعریف کی انہوں نے کہا تعلیم کے میدان میں اس ادارے ہمیشہ مثالی رہا جہان تک تقریبات اور پروگرامات کا تعلق ہے اس سکول ماضی میں جشن ازادی و دیگر پروگرامات میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے جوکہ قابل تعریف ہیں اخر میں طلبا اور طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازہ گیا۔اسطرح یہ تقریب وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی.اس کے علاوہ جشن ازادی کی تقریبات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دراسن گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول زنانہ وریجون اور گورنمنٹ ہائی سکول موزگول میں بھی منعقد کی گئیں






