تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے نیا ضابطہ جاری، زندہ مرغی تول کر 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا

چترال(چ،پ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے پہلی مرتبہ پولٹری فروشوں کے لئے ضابطہ وضع کرکے انہیں پابند بنایا ہے کہ وہ صارفین کو تول کر مرغی فروخت کریں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے ڈپٹی کمشنر راو ہاشر عظیم کی ہدایت پر مرغ فروشوں کیلئے نا ضابطہ مرتب کیا ہے جس کے تحت اب مرغ فروش زندہ مرغی تول کر فروخت کرنے کے پابندہونگے۔
اس فیصلے کے بعد پیر کے روز ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں چترال اور دروش کے بازاروں میں زندہ فرغی تول کر فروخت کئے گئے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 400 روپے کلو کا نرخ مقرر کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو صارفین نے سراہتے ہوئے اسے عوام کو ریلیف دینے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کے نرخ میں حالیہ اضافہ بلاجواز ہے، لہذا اس اضافے کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button