نارتھ ریور فرنٹ کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی کے مقامی دفتر کی افتتا حی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد

چترال(نامہ نگار) نارتھ ریور فرنٹ کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی کے مقامی دفتر کی افتتا حی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈیویلپمنٹ سیکٹر کے سینئر پروفیشنل محمد رحیم مہمان خصوصی تھے جبکہ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے صدارت کی۔ اس موقع پر نارتھ ریور فرنٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر امیر علی اور ڈسٹرکٹ منیجنگ ڈائرکٹر کے۔ ڈی۔ شاکر، اسسٹنٹ ڈائرکٹر شاکر احمد، تجاریونین کے صدر نور احمد خان، سابق صدر تجار یونین شبیر احمد، زار مست، شاکر احمد اور دوسروں نے سوسائٹی کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے روات کے قریب راولپنڈ ی کے احاطے میں یہ ہاوسنگ اسکیم چترال اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لئے ایک آئیڈیل ماحول پیش کرتا ہے جہاں مناسب ریٹ پر پانچ، سات، دس مرلے اور ایک کنال پلاٹ آسان اقساط میں خریدکر پرسکون زندگی گزار نے کا موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام قانونی تقاضوں کو پوری کرلئے گئے ہیں اور رجسٹری وانتقالات کی سہولیات بھی دسیتیاب ہونے کی وجہ سے اس میں اطمینان سے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کا ایک امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ صرف چترال اور گلگت بلتستان کے لئے مختص ہے اور دونوں علاقوں میں مشترکہ معاشرتی اور ثقافتی اقدار پائے جانے کی وجہ سے انہیں مختلف سماجی اور اجتماعی فوائد حاصل ہوں گے۔ مہمان خصوصی محمد رحیم نے اس ہاوسنگ اسکیم کو چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ایک عظیم تخفہ قرار دیا جبکہ ظہیرالدین نے اپنی صدارتی خطاب میں اسکیم کے انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ کسٹمرز کے اعتماد کو بڑہانے والی اقدامات پر توجہ دیں اور تمام امور میں شفافیت کویقینی بنائیں۔ بعدازاں بائی پاس روڈ میں آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر کے قریب واقع نارتھ ریور فرنٹ ہاوسنگ اسکیم کے ضلعی دفتر کا باضابطہ افتتاح چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے فیتہ کاٹ کر کیا۔










