رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اپرچترال کے سرگرم رہنما پیر سید ناصر علی شاہ کا سینیٹرمحمد طلحہ محمود سے ان کے رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اپرچترال کے سرگرم رہنما پیر سید ناصر علی شاہ کا سینیٹرمحمد طلحہ محمود سے اُن کی رہائش گاہ میں تفصیلی ملاقات میں چترال کے لوگوں کو درپیش کئی مسائل پر بات ہوئی۔ جن میں سب سے بڑا اور فوری توجہ کا مستحق مسئلہ چترال شندور روڈ کا تھا۔ سینیٹر نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اپنی ذاتی کوششوں سے اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کروانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سینیٹر طلحہ محمودنے چترال کے لوگوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چترال کے عوام سے بے حد محبت ہے۔ ان کی ثقافت، تہذیب اور روایات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ جو پیار مجھے یہاں کے لوگوں سے ملا ہے وہ میری توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ میں چاہوں بھی تو اس محبت کا بدلہ نہیں دے سکتا۔ مگر میں اپنی بساط سے بڑھ کر ہر ممکن کوشش کروں گا کہ چترال کے مسائل کو اجاگر بھی کروں اور ان کا حل بھی نکلواؤں۔ یہ صرف ایک وعدہ نہیں ہے بلکہ چترال کے عوام خود دیکھیں گے کہ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ کرپشن کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور جو لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے انہیں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔”



