تازہ ترین

گزشتہ 13سالوں سے صوبے میں حکومت کرنے والوں کی قلعی عوام کے سامنے مکمل طور پرکھل گئی ہے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

چترال(ڈیلی چترال نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ 13سالوں سے صوبے میں حکومت کرنے والوں کی قلعی عوام کے سامنے مکمل طور پرکھل گئی ہے جوکہ یہاں کرپش، لوٹ مار، بد انتظامی، اقرباء پروری اور نفرت و بیزار ی کے سوا عوا م کو کچھ نہیں دیا اوریہی عوامی مینڈیٹ کی سب سے بڑی بے احترامی ہے جبکہ صوبے میں امن امان کے قیام کی راہ میں بھی یہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جن کے پاس کوئی واضح پالیسی موجود نہیں۔ منگل کے روز لویر چترال میں دروش کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاکہ علی امین گنڈاپور کی حکومت کی صورت میں اس صوبے پر عذاب نازل ہوئی تھی جس کے دورمیں سرکاری دفاتر میں ہر کھلم کھلا رشوت کی نرخ مقررہوگئی تھی اور بدعنوانی اپنی انتہاکو چھورہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس صوبے کو امن کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے جبکہ دوسرے صوبے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جہاں امن قائم ہے اور یہ افسوس کی بات ہے کہ اس صوبے کی حکمران ابھی تک امن کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں جوکہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بارے میں روا دار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سیکورٹی فورسزاور پولیس کے جوان روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کا حالیہ حملہ اگر خدانخواستہ کامیاب ہوتا تو اے پی سی ٹو (APS-II)کا سانحہ رونما ہوتا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہاکہ ہم اس علاقے میں امن چاہتے ہیں جوکہ ہماری ترقی کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم سنٹر ل ایشیاء ممالک کے ساتھ منسلک ہوں اور تجارت کو ترقی دے دیں اور اسی راستے تک یورپ تک کاسفر کرسکیں اور افغان حکومت انڈیا اور اسرائیل کی شہہ پر امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان اپنی تحفظ میں کوئی بھی قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مطلوبہ قوت بھی اسے حاصل ہے جس نے مئی کے مہینے میں بھارت کو شکست فاش سے دوچار کردیا، اس کے سامنے افغانستان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
اس سے قبل پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا،نجم الدین خان،انجینئرہمایون خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سابق تحصیل چیرمین شہزادہ خالد پرویز اور سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد سینکڑوں ہامیوں سمیت  اس موقع پر دوبارہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button