تازہ ترین

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اور غذائی عدم تحفظ کا شکار آبادی کو 360 ٹن کھجوریں فراہم کیں

اسلام آباد:کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور اپنے شراکتی اداروں پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ، بے گھر اور غذائی عدم تحفظ کا شکار افراد میں مجموعی طور پر 360 ٹن کھجوریں کامیابی سے تقسیم کیں۔

مجموعی امداد میں سے 180 ٹن کھجوریں خیبر پختونخوا کے نو اضلاع بونیر، سوات، کولئی پالس، مانسہرہ، چارسدہ، پشاور، بنوں، باجوڑ اور کرم میں تقسیم کی گئیں، جبکہ باقی 180 ٹن کھجوریں بلوچستان کے آٹھ اضلاع خضدار، سوراب، کچھی، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، جھل مگسی اور کوئٹہ میں تقسیم کی گئیں۔ اس امدادی سرگرمی سے ہزاروں مستحق خاندان مستفید ہوئے۔

اس امدادی اقدام کا مقصد سیلاب، نقل مکانی اور غذائی عدم تحفظ سے متاثرہ خاندانوں کو فوری غذائی سہولت فراہم کرنا ہے۔ کھجوریں غذائیت سے بھرپور اور توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں جو متاثرہ آبادی کی صحت اور خوراک کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی، انسانی امداد کے فروغ، غذائی تحفظ اور متاثرہ افراد کے وقار کے تحفظ کے مضبوط اور مسلسل عزم کا مظہر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button