تازہ ترین

گڈ گورننس روڈ میپ۔ ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری,اُرسون روڈ بحالی منصوبے کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، خلیل اللہ نے ایس آر ایس پی کے افسران کے ہمراہ اُرسون روڈ پر جاری بحالی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
سڑک کو عارضی طور پر بحال کر کے اُرسون گاؤں کے قریب تک آمدورفت کے قابل بنایا گیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو سفری سہولیات میں نمایاں بہتری میسر آئی ہے۔
مزید برآں، نگر اُرسون روڈ پر زیرِ تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق، معیار کو یقینی بناتے ہوئے، بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button