تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ٹی ایچ کیو (تحصیل ہیڈکوارٹرز) ہسپتال دروش کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ٹی ایچ کیو (تحصیل ہیڈکوارٹرز) ہسپتال دروش کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور عملے کے رویے سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ مریضوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایم ایس، ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کو مریضوں کو بلا تعطل معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتال میں ادویات کی وافر دستیابی، صفائی کے مؤثر انتظامات، عملے کی حاضری یقینی بنانے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مجموعی سروس ڈیلیوری میں بہتری کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیۓ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button