تازہ ترین
ٹی ایم اے کی خصوصی ٹیمیں چترال اور دروش میں ویکسین شدہ کتوں کو پکڑ کر انہیں شہری آبادی سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروفِ عمل

چترال( نمائندہ )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں TNVR پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانا ہے۔
ٹی ایم اے کی خصوصی ٹیمیں چترال اور دروش میں ویکسین شدہ کتوں کو پکڑ کر انہیں شہری آبادی سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروفِ عمل ہیں، تاکہ عوام کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول برقرار رکھا جا سکے.
عوامی تحفظ اور صحت عامہ کے پیشِ نظر یہ مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی.



