تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی چترال کا اتالیق پل پر بڑا سیاسی جلسہ، مہنگائی اور بی آئی ایس پی ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار

چترال/عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چترال کے زیر اہتمام اتالیق پل پر ایک کامیاب اور بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کی صدارت اے این پی چترال کے ضلعی صدر عید الحسین نے کی۔ ​جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی چترال کے ضلعی صدر عید الحسین، جنرل سیکرٹری عابد جان اور انفارمیشن سیکرٹری رحمت علی شاہ نے پارٹی کے سیاسی موقف اور عوامی مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سیاسی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) چترال کے صدر عبدالوالی ایڈوکیٹ، مولانا اسرارالدین، الہلال عنایت اللہ اسیر اور قاضی سلامت اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button