تازہ ترین
جنالی کوچ میں محکمہ ایریگیشن اپر چترال کی جانب سے دریائے یارخون کی چینلائزیشن کا کام شروع

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے آج اس اہم منصوبے کا موقع پر معائنہ کیا۔ اس دوران محکمہ ایریگیشن کے نمائندے اور علاقے کے باسی بھی موجود تھے۔
اس چینلائزیشن کا مقصد دریائے یارخون کے ممکنہ سیلابی اور تباہ کن اثرات سے علاقے کو محفوظ بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے نہ صرف کام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا بلکہ علاقے کے لوگوں کے تحفظات سے بھی آگاہی حاصل کی اور متعلقہ محکمہ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ کام کو مضبوط اور پختہ انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ دریائے یارخون کے کٹاؤ سے علاقے کے رہائشی محفوظ رہ سکیں۔



