تازہ ترین

دروش پولیس کی کامیاب کارروائی، 30 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ ڈرم تار برآمد ، ملزم گرفتار

مورخہ 02 مارچ 2026 کو تھانہ دروش میں محکمہ واپڈا کے تین عدد ڈرم تار جن کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بنتی ہے، چوری ہونے کی ہونے کی رپورٹ درج ہوئی تھی ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے احکامات پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن اقبال کریم نے واقعے میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش رحمان یوسف اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن کی سربراہی میں ایک خصوصی انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی ۔

انوسٹی گیشن آفیسر IHC حمید الرحمن نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ تینوں ڈرم برقی تار برآمد کرکے ملزم سہیل احمد سکنہ براوشٹ ایون کو گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے برآمد شدہ تاریں قانونی کارروائی کے بعد واپڈا حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

لوئر چترال پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button