تازہ ترین

ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد*بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔

اردلی روم میں پولیس لائن اور ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات اہلکاروں نے اپنے مسائل سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو آگاہ کیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے نے نہایت توجہ اور ہمدردی کے ساتھ اہلکاروں کے مسائل سنے، اور ان میں سے قابلِ حل و جائز مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کئے جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button