تازہ ترین

یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر گرم چشمہ میں ریلی سرکاری تعطیل کا مطالبہ

چترال(رپورٹ محمد یونس یمگانی)گرم چشمہ۔ یومِ شہادت حضرت علی المرتضیٰؓ کے حوالے سے گرم چشمہ میں اہلسنت والجماعت کے قائدین اور علماء کرام کی جانب سے ایک پُرامن ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد علماء کرام سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ریلی کا آغاز مرکزی جامع مسجد سے ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اپنے اختتام کو پہنچی شرکاء نے حضرت علیؓ کی سیرت شجاعت عدل و انصاف اور اسلام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی امتِ مسلمہ کے لیے ایک روشن مثال ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے میں امن انصاف اور بھائی چارہ قائم کیا جا سکتا ہے
علماء کرام اور اہلسنت والجماعت کے قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھر کے سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ مسلمان اس دن کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا سکیں
مقررین نے مزید کہا کہ حضرت علیؓ کی قربانیاں اور اسلام کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں لہٰذا ان کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے ریلی کے شرکاء نے امن و امان ملکی استحکام اور امتِ مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں
ریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button