تازہ ترین

ایندھن بحران؛ خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے دو ماہ کیلئے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا

پشاور(م،ڈ) خیبرپختونخوا حکومت نے ایندھن کی بچت کے لیے محکمہ تعلیم میں مارچ اور اپریل کے دوران خصوصی پلان نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے نجی استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران اور عملے کی ضلعی حدود سے باہر سرکاری میٹنگز اور ورکشاپس منعقد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

سیکرٹریٹ کے افسران کو بغیر اجازت سرکاری گاڑی میں ضلع سے باہر سفر کرنے سے روکا گیا ہے، اور تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مارچ اور اپریل میں پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں 50 فیصد کمی کی جائے۔

محکمہ تعلیم کے تحت اساتذہ اور دیگر ملازمین کے ضلعی تعلیمی دفاتر کے دوروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایات اور چھٹیوں کی درخواستوں کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے اور اب یہ تمام درخواستیں آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔ اساتذہ اور عملہ اپنی درخواستیں متعلقہ پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button