اقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال لوئر انت بیگ کے فرزند امیر خان کی گورنمنٹ ہائی سکول بریر میں بطور ہیڈ ماسٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

چترال ( نامہ نگار)وادی بریر کے معروف شخصیت واقلیتی ممبر تحصیل کونسل چترال لوئر انت بیگ کے فرزند امیر خان کے بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بریر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ امیر خان کی اس تعیناتی کو علاقے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے اور پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور مقامی لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر امیر خان خلوص کے ساتھ اپنی صلاحیتں ادارے کی ترقی اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لیے استعمال کریں گے ۔
انہوں نے ہیڈ ماسٹر امیر خان کو نئی اہم ذمہ داری سنبھالنےپر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور ان کی مزید کامیابی و کامرانیوں کیلئے دعا کی ہے ، کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے میں کامیاب ہو ، اور ان کی سر پرستی میں سکول کے طلبہ تعلیم کے میدان میں علاقے کا نام روشن کریں ،



