تازہ ترین

وادی رومبور کے شیخاندے روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے ٹریفک اور بجلی کا نظام معطل، عوام اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کھولنے میں مصروف

چترال ( فتح اللہ) وادی رومبور کے علاقے شیخاندے روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی جبکہ بجلی کا نظام بھی معطل ہوگیا ہے۔ اچانک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑے بڑے پتھر اور ملبہ سڑک پر آگرے جس سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔
مقامی افراد کے مطابق تودہ گرنے سے علاقے میں بجلی کی نہر سمیت لائنیں بھی متاثر ہوئیں جس کے باعث متعدد دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے۔ سڑک بند ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مریضوں اور ضروری کام سے سفر کرنے والوں کو بھی پریشانی لاحق ہے۔
انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی عدم موجودگی کے باعث مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے پتھر اور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ آمدورفت بحال کی جاسکے۔
علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مشینری اور عملہ روانہ کیا جائے تاکہ سڑک کو جلد از جلد کھولا جا سکے اور بجلی کا نظام بھی بحال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button