چترال کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقم کی ادائیگی کے لیے خصوصی اور آسان اقدامات کیے جائیں تاکہ مستحق خواتین کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو
چترال (نمائندہ ) چترال کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقم کی ادائیگی کے لیے خصوصی اور آسان اقدامات کیے جائیں تاکہ مستحق خواتین کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق، چترال کے مختلف علاقوں میں ایزی پیسہ آؤٹ لیٹس کے باہر سینکڑوں خواتین کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شدید گرمی اور روزے کی حالت میں خواتین کو گھنٹوں طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنظمی اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اکثر خواتین سارا دن انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔
اہالیانِ چترال نے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی جغرافیائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ادائیگی کے مراکز میں اضافہ کیا جائے اور بینکوں کے ذریعے براہ راست ادائیگی جیسے آسان طریقے اپنائے جائیں تاکہ ان غریب خواتین کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔



