تازہ ترین

الخدمت کے ملک بھر میں قائم 76 چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز میں 2400 بچے زیرِ تعلیم ہیں، سید وقاص جعفری

راولپنڈی/ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کےزیرِ اہتمام الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے بچوں کے لیے افطار ڈنر اور عید میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، نائب صدر احسان اللہ وقاص سمیت خدمتِ خلق سے وابستہ افراد، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ عید میلے میں شریک بچوں کے ساتھ ساتھ الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے اساتذہ کو بھی عید گفٹس فراہم کیے گئے۔سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ چائلڈ بنیادی سہولیات سے محروم اپنے گھرانوں کی کفالت میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ الخدمت کے چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بچے پاکستان کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت کے ملک بھر میں قائم 76 چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز میں 2400 بچے زیرِ تعلیم ہیں۔ ان سینٹرز کا مقصد آوٹ آف سکول اور چائلڈ لیبر بچوں کو تعلیمیُ دھارے میں شامل کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ انھوں نے کہاکہ چائلڈ پروٹیکش سینٹرز میں تعلیم کے ساتھ ان بچوں کے لیے تربیتی سیشن، تفریحی ٹورز، عید گفٹس اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرتے ہیں۔سید وقاص جعفری نے کہا کہ  سٹریٹ چائلڈ بچوں کے والدین کے ساتھ بھی ہمارے سیشن ہوتے ہیں جن میں انہیں تعلیم کی اہمیت اور الخدمت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریف کیا جاتا ہے اور بچوں کی تعلیم کے لیے قائل کیا جاتا ہے۔ الخدمت چائلڈ پروٹیکش سینٹرز کے ذریعے آج تک سینکڑوں سٹریٹ چلڈرن بچے رسمی تعلیم سے وابستہ ہو چکے ہیں جن کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی تعاون جاری ہے۔  نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا، اور روایتی طریقہ کار کی بجائے نئے طریقوں اور آئیڈیاز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو تعلیم دینا بدلتے وقت کا تقاضا ہے۔ ان ضروریات کے لیے، الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز، آغوش ہومز کے علاوہ پاکستان بھر میں اساتذہ کے لیے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جن میں پاکستان کے علاوہ عالمی اداروں سے بھی ٹرینرز کی شرکت اور اشتراک ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button