تازہ ترین

شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزماں کاکا خیل معروف دینی ادارے ’گورنمنٹ دارالعلوم‘ چترال کا صدر مقرر

چترال (نمائندہ ) ممتاز جید عالم دین اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزماں کاکا خیل کو حکومت کے زیرِ انتظام چلنے والے معروف دینی ادارے ’گورنمنٹ دارالعلوم‘ چترال کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری سے قبل وہ اس ادارے میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ شاہی مسجد میں قائم یہ دارالعلوم ملک کے چند مخصوص اور معتبر دینی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جسے حکومت نے 1953 میں قائم کیا تھا۔ اس ادارے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سے دی جانے والی ’درسِ نظامی‘ کی اسناد محکمہ تعلیم سے باقاعدہ تسلیم شدہ ہیں۔
مولانا خلیق الزماں کاکا خیل ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والدِ محترم، معروف عالم دین مولانا صاحب الزماں (مرحوم) بھی 80 ء کی دہائی کے اواخر تک اسی باوقار ادارے کے مہتمم کے منصب پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ شاہی مسجد کے خطیب کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔
چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ادارے کی بہتری کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مولانا خلیق الزماں کی علمی قابلیت اور ان کے خاندان کی دینی خدمات کی بدولت عوام اور اس قدیم تعلیمی ادارے کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگا اور ادارے کے وقار میں اضافہ ہوگا۔
مولانا خلیق الزمان کاکاخیل اسی مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں جوکہ 1984ء میں یہاں داخلہ لے کر 1993ء میں یہاں سے درس نظامی کی سند امتیازی نمبروں سے حاصل کی اور ان کی قابلیت کے پیش نظر انہیں اسی سال اس مدرسے میں بطور مدرس مقررکیاگیا اور 33سال بعد اسی مدرسے کے صدر کے مسند تک جاپہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button