تازہ ترین
پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں افطار ڈنر کا اہتمام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی جانب سے جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں پولیس جوانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔
افطار ڈنر کا مقصد ماہ رمضان میں اپنے گھروں سے دور فرائض انجام دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ انہیں اپنوں سے دوری کا احساس نہ ہو۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے ہمراہ ایس۔پی انوسٹی گیشن اقبال کریم ، ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عتیق الرحمن ، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش رحمان یوسف، ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی تمیزالدین،ڈی۔ایس۔پی لیگل شیر محسن الملک ، لائن آفیسر ASI فضل کریم سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او لوئر چترال نے رمضان المبارک میں فرائض منصبی نہایت جذبہ ایثار، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ عزم سے ادا کرنے پر اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شائستگی سے ڈیوٹی انجام دینا قابلِ قدر عمل ہے۔ خدمتِ خلق ہماری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک عبادت بھی ہے۔




