تازہ ترین

اپر چترال: بقایا افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد

چترال(نامہ نگار) ضلع اپر چترال میں مقیم بقایا افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عمران خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اپر چترال معظم خان بنگش کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال عدنان حیدر ملوکی، پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان، ایس ایچ او تھانہ بونی اور افغان مہاجرین انخلاء کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں اب تک واپس جانے والے افغان مہاجرین اور بقایا مہاجرین کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت بہت کم تعداد میں افغان مہاجرین باقی رہ گئے ہیں جن کا انخلاء ابھی ہونا باقی ہے۔باہمی مشاورت کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) معظم خان بنگش نے ہدایت جاری کی کہ بقایا افغان مہاجرین کا انخلاء 30 تاریخ (پیر) تک ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں کوئی بھی غیر قانونی مہاجر باقی نہ رہے۔مزید برآں محکمہ پولیس اور ریونیو اہلکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر عملی اقدامات کا آغاز کریں اور پیر کے روز مہاجرین کی باقاعدہ روانگی کو یقینی بنا کر ان کی مکمل تفصیلات اور تصاویر افغان مہاجرین انخلاء کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button