تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں نئی پالیسی نافذ، ہفتہ وار اوقات کار میں تبدیلی

چترال/یونیورسٹی  آف چترال نے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات 17 اپریل 2026 تک یا ہائر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے نئی ہدایات آنے تک نافذ العمل رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں اب ہفتے میں پانچ کے بجائے چار دن (پیر تا جمعرات) کام ہوگا، جبکہ جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ تدریسی سرگرمیاں ہائبرڈ موڈ (آن لائن اور فزیکل) کے تحت جاری رکھی جائیں گی اور تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کے مطابق ٹائم ٹیبل ترتیب دے کر ڈائریکٹر اکیڈمکس کو جمع کروائیںمزید برآں، انتظامی عملے کے 50 فیصد افراد کے لیے جہاں ممکن ہو، ورک فرام ہوم کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ سیکیورٹی اور دیگر ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد موجودہ حالات کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button