تازہ ترین

دانش اسکول چترال کا تعمیراتی کام رواں ہفتے شروع ہوگا

چترال (بشیرحسین آزاد)دانش اسکول چترال کے اہم قومی منصوبے پر عملی پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے اور تعمیراتی کام رواں ہفتے باقاعدہ طور پر شروع کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھکیدار کمپنی کا عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے جبکہ منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارونا پرکاش بھی نگرانی کے لیے متحرک ہیں۔
اس کے علاوہ کنسلٹنٹ کمپنی اے ایم سی انجینئرنگ سروسز کا ضروری عملہ بھی چترال پہنچ گیا ہے، جس کے بعد منصوبے کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ اس ہفتے اس اہم تعلیمی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت محمد کوثر چغتائی، نیاز اے نیازی، خواجہ امتیاز احمد اور زاہد زین نے ڈپٹی کمشنر چترال راؤ ہاشم عظیم سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران منصوبے کی پیش رفت اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چترال نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ کام بروقت مکمل ہو سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے چترال کے علاقے سید آباد میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے پر تقریباً تین ارب روپے لاگت آئے گی، جو علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ نے اس پیش رفت کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول کا قیام چترال کے طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع میں نمایاں اضافہ کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button