اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہل چترال کے ساتھ ظلم کبھی برداشت نہیں کرونگا/سینیٹر محمد طلحہ محمود

چند روز قبل چترال کے نوجوان فہیم بادشاہ کو راولپنڈی میں قتل کیا گیا، چونکہ چترال ایک دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث اہل خانہ کیلئے مشکل درپیش تھی کہ قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں، مقتول کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں سینیٹر محمد طلحہ محمود سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور سارا واقعہ بیان کیا اور سینیٹر محمد طلحہ محمود سے تعاون کی اپیل کی، چونکہ سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کو بھی واقعے سے متعلق ابھی علم ہی ہوا تھا انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ چترال کے کسی بھی مظلوم کے ساتھ وہ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ فوری طور پر سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے اعلی حکام سے رابطے شروع کئے اور چترال کے نوجوان کے قتل میں ملوث افراد کو محدود وقت کے اندر گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے جانے کے حوالے سے سختی کی، جس پر پولیس کے اعلی حکام نے وعدہ کیا اور وعدے کے مطابق برق رفتار کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آج ملزم کو گرفتار کیا گیا یعنی سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی دی ہوئی ڈیڈلائن سے پہلے ملزم گرفتار ہوا اور پولیس کے زمہ داروں کی جانب سے سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کو اس پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، واضح رہے کہ سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے واقعے سے قبل مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ فوری طور پر مالی تعاون بھی کیا تھا اور یقین دلایا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہل چترال کے ساتھ ظلم کبھی برداشت نہیں کرونگا بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی انکے حلقے( چترال) کی عوام کو کہیں بھی انکی ضرورت ہوگی وہ پہنچیں گے اور مدد کریں گے





