تازہ ترین
صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا آتشزدگی سے متاثرہ پارٹی کارکن کے گھر کا دورہ۔

پارکوسب مستوج، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال سید شیر حسین نے پارٹی قیادت کے ہمراہ پارکوسب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکن امجد علی جسکا گھر گزشتہ دنوں آتشزدگی کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگیا تھا کا دورہ کیا، اس موقع پر علاقے کے معتبرات اور پارٹی کارکنان نے صدر اور پارٹی وفد کا استقبال کیا، صدر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس مالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور پارٹی کارکنان کی جانب سے بھیجا گیا مالی امداد متاثرہ کارکن کے حوالے کرکے یہ یقین دلایا کہ اسکے گھر کی دوبارہ تعمیر کے سلسلے میں مالی مدد کے لیے اس نے گورنر خیبرپختونخوا اور سینیٹر طلحہ محمود سے درخواست کی ہے جنہوں نے اسکو مالی مدد فراہم کی یقین دھانی کرائی ہے، اس موقع پر علاقے کے معززین نے پارٹی کارکن کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنان کی تعریف کی اور خصوصی طور پر ضلعی صدر سید شیر حسین اور جملہ کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔



