تازہ ترین

گرم چشمہ مین روڈ پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیےمحکمہ پولیس کے ذمہ داوں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ

چترال(محمد یونس یمگانی) گرم چشمہ مین روڈ پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایچ سی محمد اسحاق ڈی ایف سی محمد شاہد اور ایل ایچ سی جلال الدین نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ بغیر لائسنس افراد بغیر کاغذات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سواروں کو بھی قانون کی پابندی کا درس دیا
ان نوجوان پولیس افسران نے نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد مضبوط کی ان کی انتھک محنت اور فرض شناسی قابلِ ستائش ہے
عوام نے ان کی اس بہترین کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسی جذبے کے ساتھ علاقے میں مزید بہتری لائی جائے گی یقیناً قانون کی پاسداری اور عوامی خدمت ہی ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے
ہم ان بہادر اور مخلص پولیس افسران کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button