صدر تجار یونین بازار بونی اپر چترال، رحیم خان کو انجمن تاجران مالاکنڈ ڈویژن کا جائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر صدر انجمن تاجران مالاکنڈ حاجی عبد الرحیم اور ان کی کابینہ کے مشکور ہیں۔ ٹریڈ یونین بازار بونی اپر چترال۔

ٹریڈ یونین بازار بونی اپر چترال اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے صدر رحیم خان کو انجمن تاجران مالاکنڈ ڈویژن کی کابینہ میں شامل کر کے ایک کلیدی عہدہ دینے پر صدر انجمن تاجران مالاکنڈ حاجی عبد الرحیم اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔رحیم خان ایک شریف النفس، سنجیدہ طبع اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کو تجارت سمیت دیگر شعبوں میں کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ہر مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھنے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کی بھرپور صلاحیت آپ میں موجود ہے۔انجمن تاجران مالاکنڈ کی معزز کابینہ میں آپ کی شمولیت اپر چترال کی تاجر برادری کے لیے نیک شگون ہے۔ امید ہے کہ صدر رحیم خان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر برادری کے درمیان روابط کو مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔تاجر برادری بونی، صدر رحیم خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور صدر انجمن تاجران مالاکنڈ اور ان کی کابینہ کی شکر گزار ہے۔




