ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے آج پرواک لشٹ میں زیر تعمیر دیدار گاہ کا دورہ کیا

جہاں جاری انتظامات اور تعمیراتی کاموں کا بغور جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف حصوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل امتیاز عالم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل نے ڈپٹی کمشنر کو اب تک ہونے والی پیش رفت، جاری کاموں اور آئندہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے موقع پر موجود رہتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں بہ نفس نفیس حصہ لیا اور متعلقہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال اس اہم موقع کے پیش نظر ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ تمام انتظامات بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے اس اہم موقع کو کامیاب بنایا جائے گا۔



