تازہ ترین

خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے علاقے میں واقع سنوغر اور پرواک کو آپس میں ملانے والا واحد پل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے،

چترال () خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے علاقے میں واقع سنوغر اور پرواک کو آپس میں ملانے والا واحد پل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، جہاں سے روزانہ سینکڑوں افراد، خصوصاً طلبہ اور مریض، جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرنے پر مجبور ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق 29 جون 2007 کے تباہ کن سیلاب میں اصل پل دریا برد ہو گیا تھاجس کے بعد علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی پل تعمیر کیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ 19 سال گزرنے کے باوجود آج تک اس پل کی باقاعدہ تعمیر عمل میں نہیں لائی جا سکی، اور لوگ اسی خستہ حال ڈھانچے پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پل کی موجودہ حالت انتہائی خطرناک ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ جبکہ روزانہ اس پل سے عام راہگیروں کے ساتھ طلباو طالبات بھی گزرتے ہیں، انہوں نے اس صورتحال کو سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button