تازہ ترین
اپرچترال بونی میں ایم این اے عبد اللطیف کی رہائی مطالبے کے حق میں جلسے کا انعقاد اپر چترال پارٹی قیادت اور کارکنان کی بھرپور شرکت عبدالطیف کی رہائی کا مطالبہ

اپرچترال (جمشیداحمد)اپرچترال ہیڈکواٹربونی میں
ایم این اے عبد اللطیف رہائی کے مطالبے کے حق میں ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اپر چترال پارٹی صدر شہزادہ سکندرالملک فلک ناز چترالی عبدالرازق
پی ٹی ائی کارکنان ورکرزاپر چترال پی ٹی ائی قیادت اور مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جلسے کے شرکاء نے عبد اللطیف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی اور ایم این اے عبدالطیف کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں عوامی نمائندوں کے کردار، عوامی حقوق اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے تقریر پیش کی، جبکہ شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے جذبات اور مطالبات کا اظہار کیاگیا
یاد رہے ماضی کے بونی اپر چترال تاریخ میں اس اجتماع کو بھی بڑے بڑے عوامی اجتماعات میں شامل کیاگیا ہے







