تازہ ترین

شندور میلے کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس سے ٹورزم کے فروغ ترقی میں مزید مدد ملے گی سیکرٹری ٹورزم لیاقت حسن

پشاور ۔۔خیبر پختونخواہ محکمہ ثقافت اور ٹورزم کے سیکرٹری لیاقت حسن نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے جامع پالیسی وضع کی ہے ۔چترال میں سیاحت کے لئے بہت زیادہ پوٹنشل نے اور علاقے کی اپنی منفرد ریچ کلچر ہے جن کی مزید ترقی ھماری اولین ترجیح ہے ۔ شندور میلے کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس سے ٹورزم کے فروغ ترقی میں مزید مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے پشاور پریس کلب کے سینئر ممبر ذوالفقار علی شاہ اور پریس کلب اپر چترال کے صدر محمد علی مجاہد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے خیبر پختون خواہ کو اللہ تعالی نے بڑے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے جن کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس میں میڈیا کا کردار سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ شندور فیسٹیول کے کا میاب انعقاد کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے گی اور اس تاریخی ایونٹس کی کوریج کے لئے چترال کے مقامی صحافیوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی ۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت کے ساتھ چترال میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ ترقی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button