تازہ ترین

چترال میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش

چترال (نمائندہ ) چترال میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ”یومِ شہدائے پولیس” انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ، عسکری حکام، پولیس افسران، سول سوسائٹی اور شہدا کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہدائے پولیس کو شاندار خراجِ تحسینتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان عبدالمجید اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم نے پولیس کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم جس امن و امان کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ انھی شہدا کے خون کا ثمر ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے شہدا کے پسماندگان کو یقین دلایا کہ پولیس فورس، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر چترال پولیس کے نامور شہدا بشمول گل سمبر خان، امان اللہ، فضل رازق، ارباب الدین، اشرف الدین، سریر احمد اور خلیل کے خاندانوں کو عزت و احترام کے ساتھ اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی پی او چترال کی جانب سے اسکولوں کے طلبہ کے درمیان ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی کروایا گیا تھا۔ تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں عجوہ افضل (جماعت پنجم)فہد علی (جماعت ششم)ایشال فاطمہ (جماعت ہفتم)عبایہ (جماعت ہشتم)مشکور (جماعت نہم)افراء (جماعت دہم) شامل تھے۔ کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے والی شخصیات میں ایڈیشنل سیشن جج، چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاضر اللہ، جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا جمشید، دارالعلوم شاہی مسجد کے مہتمم مولانا خلیق الزماں، عوامی نیشنل پارٹی (ANP) کے صدر عید الحسین، کامرس کالج کے پرنسپل وجیہہ الدین، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے ایک پرامن مارچ کیا جو چترال کے مشہور اتالیق چوک پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔ اتالیق چوک پر چترال پولیس کے شہدا کی قربانیوں کی یاد میں ایک خوبصورت یادگار (Monument) قائم کی گئی ہے۔ کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان عبدالمجید، ڈپٹی کمشنر محمد ہاشم عظیم اور ڈی پی او ریشم جہانگیر نے مشترکہ طور پر تختی کی نقاب کشائی کر کے اس یادگارِ شہدائے پولیس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button