ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، چترال لیویز اور چترال پولیس کے ساتھ ساتھ چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بروز اور ژوغور میں الخدمت فاونڈیشن اور محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین کے ساتھ امداد

چترال (نمائندہ ) ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، چترال لیویز اور چترال پولیس کے ساتھ ساتھ چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بروز اور ژوغور میں الخدمت فاونڈیشن اور محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے متاثرین کے ساتھ امداد اور ملبہ کی صفائی کاکام جاری ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالحق نے میڈیا کو بتایاکہ ژوغور اور بروز دونوں مقامات پر الخدمت فاونڈیشن نے سیلاب کے فوری بعد ریلیف کی کاروائیوں کا آغاز کردیا اور دونوں مقامات پر تیار خوراک اور راشن پہنچانے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہاکہ بروز میں دونوں مقامات یعنی بروزگول اور گمبس میں پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ بنانے سے لے کر پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی تک الخدمت فاونڈیشن کے سینکڑوں رضا کاروں نے حصہ لیا۔ اسی طرح ژوغور میں ملبہ کی صفائی پر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے ہیوی مشیزی فراہم کی گئی ہے۔ فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر ظہور الٰہی کے مطابق بروز میں بھی اس کے رضا کاروں نے فرسٹ responderکے طور پر کاروائی کرتے ہوئے سیلابی ریلے سے لاش نکالنے میں مدد دی۔اس موقع پر تنظیم اہل سنت والجماعت کے سالار اعلیٰ حیدر ولی خان نے بھی ابتدائی ریسکیو اپریشن میں بھر پور حصہ لیا۔ سول ڈیفنس کے اہل کار اور رضا کار بھی متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر خدمات انجا م دیتے رہے۔



