ٹی ایم اے چترال کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی شاندار تقریبات: ٹی ایم او حیدر ایوب خان کی بمبوریت میں کالاش برادری کے ساتھ شرکت، دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب

چترال (بشیرحسین آزاد) تحریکِ آزادیِ پاکستان اور یومِ آزادی 2026ء کے پرمسرت موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) چترال کے زیر اہتمام مختلف پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) حیدر ایوب خان نے ٹی ایم اے کے افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ وادیِ بمبوریت کا دورہ کیا اور مقامی کالاش برادری کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر ٹی ایم او حیدر ایوب خان نے تقریب کے شرکاء اور کالاش برادری میں قومی پرچم اور یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف اشیاء تقسیم کیں۔ کالاش برادری نے ٹی ایم اے کی اس کاوش کو سراہا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں، یومِ آزادی 2026ء کی مناسبت سے ٹی ایم اے دفتر چترال میں بھی ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ٹی ایم اے کے افسران، اہلکاروں، طلباء اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔




