تازہ ترین

انجمن ترقیِ کھوار چھترار اور حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کے اشتراک سے جشنِ آزادیِ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار کھوار محفلِ مشاعرہ

چترال (نمائندہ ) انجمن ترقیِ کھوار چھترار اور حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کے اشتراک سے جشنِ آزادیِ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار کھوار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت انجمن ترقیِ کھوار کے مرکزی صدر عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ پرنسپل ممتاز حسین مہمانِ خصوصی اور پرنسپل مراد علی مہمانِ اعزاز تھے۔ محفلِ مشاعرہ میں چترال کے نامور سینٗر اور نوجوان شعرا نے شرکت کی اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے اپنے کلام پیش کیے۔ شعرا نے اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور آزادی کے جذبات کو اجاگر کیا، جس پر حاضرین نے انہیں بھرپور داد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی نے کھوار زبان و ادب کے فروغ اور ترویج کے لیے انجمن ترقیِ کھوار کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مادری زبان کسی بھی قوم کی شناخت اور ثقافتی ورثے کی بنیادی علامت ہوتی ہے، جس کے تحفظ اور فروغ کے لیے ادبی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کی چترال میں تعلیمی و سماجی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور مخیر حضرات اور دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ اکیڈمی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کو بہتر تعلیم اور مستقبل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔محفل کی صدارت کرتے ہوئے عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کے روحِ رواں مولانا عماد الدین اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا بچوں کو تعلیم، تربیت اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ایک عظیم سماجی خدمت ہے۔ انہوں نے اس کارِ خیر پر اکیڈمی کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے انجمن ترقیِ کھوار کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے بھی شعرا، ادیبوں اور تمام شرکاء سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔محفلِ مشاعرہ میں شعرا کی خوبصورت پیشکشوں اور جشنِ آزادی کے جذبے سے بھرپور کلام نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button