مضامین

معرکۂ حق سے یادگارِ فتح تک…..کاوشاتِ اقبال سے ایک ورق….تحریر اقبال شاکر راغ چترال

قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور وقت زخموں پر مرہم رکھتا جاتا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ اقوام نے اپنی غلطیوں کے صحیح تجزیے اور اصلاحی تدابیر اختیار کرکے دوبارہ عروج حاصل کیا ہے۔ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے اور اسلامی دنیا سے ہم ترکی اور ملائیشیا کی مثل پیش کر سکتے ہیں۔ امریکہ سے بھی ایسے ممالک سر اُٹھائے کھڑے ہیں جو کبھی غلامی، بدامنی اور جرائم کی پستیوں اور خون ریزیوں میں ڈوبے ہوئے تھے اور آج ان کا شمار بلند ہمت اور تیز رفتار اقوام میں ہوتا ہے۔
مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج پاکستان کی فوج دنیا کی ٹاپ ٹن افواج میں شامل ہے۔ اس نے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کی ہے اور ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس کے بہادر فوجی افسران اور جوانوں نے اب بھی دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرانے کے مشن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
پاکستان اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور اس کے پیچھے بھارتی حکومت کا کھلا ہاتھ ہے۔ درجنوں کے حساب سے بھارتی پراکسیز واصلِ جہنم روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہے ہیں اور دہشت گرد مودی اور بھارتی فوج کی براہِ راست سرپرستی ان کو حاصل ہے، جو افغان سرزمین کے ذریعے سے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔ اور پاکستانی فوج دہشت گردی کے اس ناسور سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ان بھارتی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی طرف سے 10 مئی 2025 کو بھارتی جارحیت اور میزائل حملوں کے جوابی ردِعمل میں کیا جانے والا ایک بڑا آپریشن تھا۔
6 اور 7 مئی 2025 کے درمیانی شب دہشت گرد بھارت، مودی کے حکم پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں پر بلا اشتعال میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں شہری آبادی اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے جانی نقصان ہوا۔ ان حملوں کے دفاع اور بھرپور جوابی کارروائی کے طور پر پاکستانی فوج 6 مئی کو فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، جو ہندوستان کے بچے بچے کو رہتی دنیا تک یاد رہے گا، اور پاکستانی فوج نے دنیا میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو گیا۔ اور ملک بھر میں فوج کی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور سپہ سالار سید عاصم منیر کی قیادت میں ”معرکۂ حق بیان مرصوص“ پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب بن کر ابھری، جو ہمیشہ سربلند رہے گا۔ اب جب اس معرکے کو ایک برس مکمل ہو چکا ہے، اسے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ یہ معرکہ پاکستانی قوم کے حوصلے بلند کرنے اور وطن کے لیے اکٹھے بننے کی نشانی بن چکا ہے۔
معرکۂ حق کی یاد میں اسلام آباد میں معرکۂ حق کی یاد میں داستانِ عشقِ وطن ”یادگارِ فتح“ کا افتتاح 13 اگست رات 11 بجے کر دیا گیا۔ اس تقریب کے موقع پر قومی جذبے، وطن کے لیے دفاع کا عزم اور وطن سے محبت کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور یہ یادگارِ فتح معرکۂ حق پر بھرپور کامیابی، شہدا اور غازیوں کی وطن کے ساتھ محبت کی لازوال داستان ہے اور پوری دنیا پاکستانی فوج اور سپہ سالار کے کردار کی تعریف کر رہا ہے۔
ملک کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اس عظیم معرکے کی یادگار ہمیشہ قوم کو ”یادگارِ فتح“ کی یاد اور سپہ سالار سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کی اعلیٰ فوجی قیادت کی یاد دلاتی رہے گی۔ وطن کے لیے متحد ہونے کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستانی قوم اور فوج کے ساتھ محبت کا یہ یادگار زندہ سلامت رہے گا۔
وہ جو گل و لالہ کی طرح اس دھرتی پر بکھرے، ان کی خوشبو سے آج بھی فضا مہکتی ہے۔ یہ یادگار ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی کا سفر کتنے گراں بہا لہو کا تقاضا کرتا ہے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button