تازہ ترین
قومی احتسابی بیرو (ANB) کے تعاون سے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں پینٹنگ کا مقابلہ


جس میں گلگت بلتستان کے تیرہ سکولوں کے علاوہ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت کے طالبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا ۔ اس مقابلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے آٹھویں جماعت کے طالب علم صیام بل خان برچہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈراموں کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت میں منعقد ہوئے ۔ڈراموں کے مقابلوں میںآغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ نے پہلی پوزیشن لے کر کامیابی کا سہرا اپنے سکول کے سر سجایا ۔اس موقعے پر NAB کے ڈائریکٹر جنرل جناب ظہر شاہ نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کا تفصیلی دورہ کیا ۔ موصوف کے ہمراہ گلگت بلتستان کے سرکاری و غیر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اکے کے ای ایس پی (GB) کے جنرل منیجر بہادر علی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ظہیر شاہ نے اس تقریب کے لئے بہترین علمی ماحول مہیا کرنے پر اے کے ایس پی گلگت بلتستان کے جنرل منیجر بہادر علی اور سکول کے انتظامیہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے سکول ہذا کے بچوں سے
بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول جیسے سکولوں کے طلبا جب میدان عمل میں قدم رکھیں گے تو ملک سے بد عنوانی کی جڑیں خود بخود اُکھڑ جائیں گی ۔