197

صوبائی حکومت کی طرف سے پیڈو کے بجلی گھروں کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے پیڈو کے بجلی گھروں کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڈو کی طرف سے فنڈز اے کے آرایس پی کو منتقل نہ کرنے کی وجہ سے چترال کے درجنوں مقامات پر ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ تاخیر کاشکا ر ہورہے ہیں۔ چترال کے مختلف سیاسی اور سماجی کارکنوں نے میڈیا کو بتایا کہ پیڈو کی طرف سے بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی ریلیز میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا جوکہ صوبائی حکومت کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سرپر آپہنچی ہے اور چترال کے عوام اس گرمی کے موسم میں بجلی کی نعمت سے مالامال ہونے کے خواب دیکھ رہے تھے جوکہ پیڈو کے افسران کی من مانیوں اور افسر شاہی کی سرخ فیتہ کی وجہ سے پورا ہوتا ہوا دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ چترال کے اکثر علاقوں میں بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل پر ہیں اور فنڈز کی منتقلی کے انتظار کی وجہ سے کام بند کردئیے گئے ہیں اور یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی انتہائی نا اہلی ہوگی کہ بغیر کسی وجہ کے ترقیاتی فنڈز روک کر اس علاقے کے عوام کو ان کے ناکردہ گناہ کی سز ا دی جارہی ہے۔ انہوں نے قائد تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ چترال میں پیڈو کے زیر تعمیر بجلی گھروں کی تکمیل کے لئے فنڈز کی تاخیر کا نوٹس لے کر ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سز ا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں