211

خیبر پختونخوا پولیس نے میڈیا مینجمنٹ کے رہنما اصول متعارف کرا د یے

پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور میڈیا کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے میڈیا مینجمنٹ کے رہنما اصول متعارف کرا د یے۔ گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کی لہر نے صوبہ خیبر پختونخوا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دھماکوں ، حادثات ، سیکیورٹی فورسز پر حملے ، خودکش بمبار حملوں کے خلاف پولیس بر سر پیکار ہے۔ میڈیا کی ترقی کے عمل کے ساتھ ساتھ ان حادثات نے میڈیا اور پولیس کے کام کو بہت بڑھا دیا ہے۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کے پی پولیس نے عوام تک بہتر رسائی کے لئے میڈیا مینجمنٹ کے رہنما اصول وضع کئے ہیں۔ تا کہ ان کی روشنی میں پولیس اور میڈیا کے درمیان نہ صرف بہتر تعلقات قائم کئے جائیں بلکہ پبلک کو بروقت اور حقائق پر مبنی معلومات جلد سے جلد دی جا سکیں۔ ان ہی رہنما اصولوں کے متعلق خیبر پختونخوا پولیس کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کی پیشہ وارانہ ٹریننگز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان ٹریننگز میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں کام کرنے والے چوالیس پی آر اوز اور فیلڈ سٹاف کو تربیت دی گئی۔ ان ٹریننگز کا انعقادآئی ٹی سکول پشاور ، پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹآباد اور پولیس ٹریننگ سکول سوات میں کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ محمد کریم خان نے تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں