303

مولانا فضل الرحمن کا شاہی مسجد چترال کے خطیب کو فون،مولانا خلیق الزمان سے واقعے اور حالات کی تفصیلات معلوم کیں

چترال(نمائندہ ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کو فون پرگذشتہ ہفتے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو آئین وقانون کے مطابق مثبت انداز میں نمٹا کر اپنا فرض منصبی احس طریقے سے نبھایا،جس پر وہ داد تحسین کے مستحق ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اُنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ علماء کرام امن پسند ہیں اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قانون کے سپرد کرکے اُنہوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا اور خون خرابے کے خطرے کو ٹال کر ملک وقوم کو یقینی بدنامی سے بچایا۔مولانا فضل لرحمن نے خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ قدم قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے مولانا خلیق الزمان سے واقعے اوراس کے بعدکے حالات کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں