Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری اورانکے ساتھیوں کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

دبئی(نیوزڈیسک)چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ سید پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری اورانکے ساتھیوں کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکر ٹری اطلاعات شہزاد ستی کے مطابق چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ سید پرویز مشرف نے 12 اگست کے جلسے میں غلط رویہ کی وجہ سے احمد رضا قصوری اوران سب کی بھی جنہوں نے ان کا ساتھ دیا پارٹی کی بنیادیرکنیت ختم کر دی ہے، ڈاکٹر امجد اب بھی اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے موجودہ مرکزی دفتر سے سیکریٹری جنرل اے پی ایم ایل کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، چیئر مین اے پی ایم ایل نے تمام پارٹی ممبرز کو ہدایت کہ ہے کہ عثمان گجر اور اس کے دوستوں کی طرف سے کئے گئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دیں ،پارٹی سے نکالے جانے کے بعد احمد دضا قصوری اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ پارٹی کارکنان ان کی باتوں میں نہ آئیں۔

Related Articles

Back to top button