بونی ، محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام انٹر سکولز ٹورنامنٹ شروغ
بونی ( جمشید احمد)محکمہ تعلیم خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام انٹر سکولز ٹورنامنٹ بونی زون کھیلوں کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز گھلی اسٹیڈیم بونی میں کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج کرامت اللہ تھے دیگر شرکاء میں ایس ڈی پی او مستوج ، تحصیل ناظم سب ڈویثرن مستوج مولانا یو سف، ڈپٹی ڈی ای او ممتاز محمد وردگ اے ڈی او اسپورٹس فاروق اغظم، اے ایس ڈی ای او آحمد ولی دورانی پرنسپل کمال الدیں اورمختلف سکولوں کے پرنسپلز اورہیڈ ماسٹرز موقع پرموجود تھے کھیلوں میں فٹ بال ،ولی بال ،کر کٹ ،رسہ کشی شامل ہیں اس کے علاوہ ،تقریری مقابلہ،حسن قرات دیگر مقابلے بھی پروگرام کا حصہ ہیں ٹورنامنٹ کا ابتدائی فٹ بال میچ پامیر سکول اینڈ کالج بونی اور گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے درمیان کھیلا گیا پامیر سکول اینڈ کالج بونی نے صفر کے مقابلے میں چار گولوں سے کامیابی حاصل کی اسطرح یہ ٹورنامنٹ کئی دنوں تک جاری رہے گا۔ اخر میں تمام زون کے مابین مقابلے چترال میں منعقد ہونگے اور کامیاب ٹیمیں ڈویثرنل اور صوبائی سطح پر مقابوں میں حصہ لیں گے