Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اے کے ار ایس پی کے پراجیکٹ (MY HP( WASH کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر بونی میں ایک شاندار پروگرام

بونی( جمشیداحمد) اے کے ار ایس پی کے پراجیکٹ (MY HP( WASH کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر گذشتہ دن پرل سکول بونی میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل مخترمہ مہرون نساء گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بونی نے کی جب کہ مہمان خصوصی شہزادہ فیض املک ایم ایس ٹی ایچ قیو ہسپتال بونی تھے منعقدہ پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے افراد کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلبا اور طالبات نے شر کت کی اس عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سکولوں کے درمیان،، ہمارے ہاتھوں میں ہمارا مستقبل کے عنوان پر ایک تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جو گورنمنٹ ہائی سکول کے طالب علم یاسین علی شاہ نے مقابلہ جیتا۔ آخر میں مہمان خصوصی شہزادہ فیض الملک نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے مختلف تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے صحت اور صفائی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اے کے آر ایس پی کے خدمات کو سراہا اس کے علاوہ مس سلطانہ برہان پرنسپل ہائی سکینڈری سکول کوراغ نے بھی خطاب کی صدر مخفل پرنسپل مہرون نساء نے اپنے صدراتی خطاب میں قران اور سنت کے حوالے سے صفائی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اخر میں مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی

Related Articles

Back to top button