تازہ ترین
کجو میں پی پی پی شمولتی پروگرام مختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں لوگ پارٹی میں شامل
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور عوام جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مقبولیت مل رہی جس کا ثبوت مختلف پارٹیوں سے لوگوں کا پارٹی میں شمولیت اختیارکرنا ہے، وہ کجو میں ایک شمولتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمختلف پارٹیوں سے کثیر تعداد میں افراد نے خاندان سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سلیم خان کے ساتھ جنرل سیکرٹری پی پی پی ضلع چترال محمد حکیم ایڈوکیٹ اور انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل سمیت دیگر کارکنان بھی موجودتھے