رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے اسماعيلی والنٹيئرز کو خراج تحسين
چترال( نمائنده ) 5دسمبر دنيا بهر ميں رضاکاروں کی عالمی دن کے طور پر منايا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے اگر چترال کے والنٹيئرز کو خراج تحسين پيش نہ کيا جائے تو بخل ہوگا۔ خصوصا بالائی چترال کے اسماعيلی والنٹيئرز کوجو گزشتہ ايک مہينے سے رابط سڑکوں کی صفائی ٬ مرمت اور بحالی ميں دن رات لگے ہوئے ہيں۔ جنهوں نے اپنے روحانی پيشوا ہزہائی نس پرنس کريم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پر بروغل يارخون اور لاسپور سے ليکر مستوج بونی تک جبکہ لوٹکوه کے عوام مختلف ويليز سے گرم چشمہ آنے والے زائرين کيلئے سڑکوں کی مرمت ميں لگے ہوئے ہيں۔ يارخون ويلی
بونی اور ريشن تک سڑکوں کی مرمت کی وجہ سے يارخون سے چترال تک کی مسافت ميں دو گهنٹے کی کمی آئی ہے ۔ انهوں نے بتايا کہ اسماعيلی رضاکار انتہائی دلجمعی اور دلچسپی سے کام کررہے ہيں۔ اور سڑکوں سے مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے کے ساتھ کهڈوں اور گڑهوں پر مٹی کی بهرائی کررہے ہيں۔جس سے مسافت کم ہونے کے ساته سفر بهی کافی حدتک آرام ده ہوگيا ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر ان رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انهيں خراج تحسين پيش کيا ہے۔