چرون ٹو بونی روڈ میں اسفالٹ تارکول بچھانے کے حکام کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

اپر چترال (جمشیداحمد)چرون ٹو بونی روڈ میں اسفالٹ تارکول بچھانے کے کام کا اج بدھ کے دن جنالی کوچ میں باقاعدہ افتتاح کیا گیا افتتاح کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کی ضلعی قیادت ,جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک نائب صدراپر چترال پرویزاحمد لال صدر تحصیل مستوج جاوید لال سنیر نائب صدر عارف اللہ انفارمیشن سکرٹری ذاکر محمد ذحمی مسلم لیگ ن کے دیگر اراکین تحریک حقوق عوام کے صدر مختار احمد سنگین معروف سماجی شخصیت رحمت سلام لال جنالی کوچ ,چرون اور بونی کے معتبرات اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے اس کے علاوہ این ایچ کے حکام انجنیر واحد اللہ انجنیر ملک عاطف سروئیر ظفراللہ اور گوہر علی اے ار ای موجود بھی موجود تھے
اس کے علاوہ پراجکٹ ٹھیکہ دار کی طرف سے خلیل الرحمن محمد ابراہیم پراجکٹ منیجر محمد اصف اور محمد طاہر بھی موقع پر موجود تھے۔
مسلم لیگ اپر چترال کے قیادت نے فتہ کاٹ کر کام کا باقاعدہ افتتاح کیا اور این ایچ اے حکام اور پراجکٹ متعلقہ حکام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے وزیرپاکستان میاں محمد شہباز شریف ,سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وزیر اعظم معائینہ کمشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں میں ایم این اے غزالہ انجم عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی کوشوں کی تعریف کی ۔
مقررین اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے حکومتی اقدامات کوبے حد سراہتے ہوئے روڈ میں تیزی سے جاری کام کے سلسلے میں این ایچ اے حکام کی دن رات کوشیشوں کو سراہتے ہوئے چترال شندورروڈ کوجلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔انہون نے مزید کہا کہ اس بڑے منصوبے کی تعمیر میں اپر چترال عوام کو بہتر سفری سہولت میسر ہونگے۔
مقررین میں جاوید احمد پرویز احمد پرنس سلطان الملک مختاراحمد رحمت سلام عارف اللہ ودیگر نے خطاب کیے۔





