Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبرپختونخوامیں موڑکھوسمیت 7نئی تحصیلوں میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کے قیام کا اعلامیہ جاری

پشاور / محکمہ لوکل گورنمنٹ نے صوبہ کے7اضلاع میں اعلان کردہ7نئی تحصیلوں میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کے قیام کا اعلامیہ جاری کردیا صوبے میں تحصیلوں کی تعداد 84تک پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل صوبے میں تحصیلوں کی تعداد77تھی بورڈ آف ریونیو، ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 11اگست، 2اکتوبر اور10نومبر کو جاری علیحدہ علیحدہ اعلامیوں اور16نومبر کو سیکرٹری صوبائی حد بندی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ کی جاری مراسلے کے مطابق صوبے کے 7اضلاع میں اعلان کردہ نئی 7تحصیلوں میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے قیام کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا اعلامیہ کے مطابق ضلع مردان میں رستم، ضلع دیر اپر میں لارجومہ، ضلع شانگلہ میں چکیسیئر،ضلع بنوں میں ککی، ضلع کوہاٹ میں گمبت، ضلع ملاکنڈ میں تھانہ بائیزئی اور ضلع چترال میں ملکوہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا واضح رہے کہ حد بندی کے بعد آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ان اضلاع میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا نئی قائم ہونے والی تحصیلوں میں بلدیاتی نظام پہلے سے موجود تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے چلایا جائے گا

Related Articles

Back to top button