جے یو آئی کے قائم مقام صوبائی امیر کفایت اللہ صوبائی جماعت کے ساتھ30جنوری کو چترال کا دورہ کرینگے
چترال(نمائندہ ) مورخہ 18جنوری 2018کو جے یو أٸی چترال کی ضلعی عاملہ کا اجلاس قایم مقام امیر قاری وزیراحمد کےصدارت میں ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ 30جنوری کو جے یوأٸی خیبر پختونخواہ کے قاٸم مقام امیر حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ،مولانا عین الدین شاکراور مولاناعبدالوحید مروت 30جنوری کو چترال کا دورہ کرینگےاور 30 جنوری صبح9بجے ٹاوں ھال چترال میں مذکورہ قاٸدیں جے یوأٸی چترال کے کارکنوں سے غلبہ اسلام کانفرنس,الیکشن 2018 کی تیاری اور جماعتی حوالے سے خصوصی خطاب کرینگے ۔اجلاس میں چتراال سے صوباٸی اسمبلی کی ایک نشست کی بحالی کا بھی بھر پور مطالبہ کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ اس سلسلے میں جے یو أٸی چترال عنقریب باقاعدہ تحریک شروع کرے گی۔ اجلاس میں جے یو أٸی چترال کےجنرل سکریٹری مولانا عبدالشکور، ناٸب امیر مولانا حسین احمدم سکریٹری اطلاعات مفتی شفیق احمد، ڈپٹی سکریٹری مفتی محمودالحسن، مالیات عبدالصمد اور سالارعبدالمجید شریک تھے