بونی ہسپتال میں تعمیراتی کام فوری طورپردوبارہ شروع کیاجائے اگرڈیزائن میں تبدیلی ناگزیر ہے تو یہ کام بھی فی الفور ہونی چاہئے؍سردارحکیم
چترال (ڈیلی چترال نیوز )پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنماممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اہم اہلیان اپرچترال صوبائی حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،وزیرصحت خیبرپختونخواشہرام خان تراکئی،سیکرٹری ہیلتھ ،ڈی جی ہیلتھ اوردیگرحکام بالاکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال بونی کوگریڈسی کادرجہ دے کرایک سال پہلے تعمیراتی کاموں کو ٹینڈرکرکے باقاعدہ کام شروع کروایاتھا۔انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی دنوں سے سیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوانے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے تعمیراتی کام کوبندکردیا ہے جس کا ابھی کوئی موقع نہیں تھا ۔انہوں نے کہاکہ کام کی بندش سے عوام میں انتہائی مایوسی پیداہوچکی ہے اور علاقے میں غیر یقینی صورت حال پید اہونے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ بونی ہسپتال میں تعمیراتی کام فوری طورپردوبارہ شروع کیاجائے اگرڈیزائن میں تبدیلی ناگزیر ہے تو یہ کام بھی فی الفور ہونی چاہئے ۔